• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کے پی کا لانگ مارچ ’شارٹ ٹرم مارچ‘ میں تبدیل ہو چکا: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے جبکہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کنٹینر پر ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا لانگ مارچ ’شارٹ ٹرم مارچ‘ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  یہ مارچ نہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حق میں ہے، نہ پختون عوام کے، بلکہ یہ ’شارٹ ٹرم مارچ‘ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

قومی خبریں سے مزید