بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہریوں کو معیاری اور خالص اشیاء و خوردونوش کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ کورڈینیشن آفیسر بہاولپور ڈاکٹر احتشام مہار کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ذیشان رؤف کے شہر بھر میں جعلی،غیر معیاری اور ناقص کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے 5مختلف کارخانوں پر چھاپے،مختلف کارخانوں سے ناقص مکھن،پاپڑ،جعلی کیلسی،بسکٹ،پیسٹریز و دیگر سامان برآمد کر کے کارخانوں کا سیل کر دیا گیا۔جبکہ نمونے پبلک اینالسٹ لیبارٹری ملتان بھیج دئیے گئے ہیں ۔