• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول: شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، 1 لڑکا جاں بحق

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترکی کے شہر استنبول میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتِ حال ہے، پانی عمارتوں، دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف حادثات میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

کئی علاقوں میں سیلابی پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا، بارش اور سیلاب سے درخت گر گئے، مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ پھنس گئے، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

شہر میں آج تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ترک محکمۂ موسمیات نے آج بھی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید