راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے گذشتہ مالی سال 2015\16ء کی آڈٹ رپورٹ (آج) پیر کو ایگزیکٹو آفیسر کو فراہم کر دی جائے گی ، واضح رہے کہ چار رکنی آڈٹ ٹیم نے کینٹ بورڈ کے گذشتہ مالی سال کا آڈٹ گذشتہ دنوں مکمل کر لیا تھا مگر آڈٹ رپورٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو آج پیش کی جائے گی جس کے بعد مختلف شعبوں سے جن کے بارے میں آڈٹ پیرز ہیں ان سے جواب لئے جائیں گے۔