• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان گرلز سکول زبردستی بند کرنے پر سابق مالک اراضی گرفتار‘ جیل بھیج دیا

مردان ( نامہ نگار  ‘نما ئندہ جنگ) ساول ڈھیر میں گورنمنٹ گرلز ہائ سکول کو تالہ لگا کر زبر دستی بند کرنے پر سابق مسلک اراضی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق مردان کے نواحی گاوں ساولڈھیر میں جوہر خان ولد ضآبطہ خان نے سکول کی تعمیر کے لیے اراضی فراہم کی تھی اور خاتون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق قواعد وضوابط کےتحت اسکے خاندان کے دو افراد کو اس سکول میں ملازمت دی گئ تھی لیکن سکول کی اپ گریڈیشن اور مڈل سے ہائ سکول کا درج ملنے پر یہ اپنے مزید افراد کو بھرتی کرنے پر بضد تھا جس کے لیے اس نے چند روز قبل سکول کو تالہ لگا کر اسے زبر دستی بند کر دیا تھا ادھر واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر عمران حامد نے ایکشن لیتے ہوئے اس کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر اتوار کے روز اسے گرفتار کرکےچھ روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا لڑکیوں کے سرکاری سکول کو زبردستی بند کرنے والے شہری کو گرفتار کرکے 6روز کے لئے جیل بیجھ دیاگیا ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈی ای او فیمیل کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ساول ڈھیر میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلی باغ کو غیر قانونی طورپر بند کرنے اور زبردستی تالے لگانے والے ملزم جوہر خان ولد ضابطہ خان کو گرفتا رکرکے چھ روز کے لئے جیل بیجھ دیا ڈی سی آفس سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضلعی انتظامیہ ایسی غیر قانونی کام برداشت نہیں کرے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین