• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیرِ دفاع کا اماراتی صدر سے علاقائی صورتحال و سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق ابوظبی میں سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔

اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتِحال اور سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرِ دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ خطے کی صورتِ حال میں پیش رفت، تعاون بڑھانے اور مشترکہ خلیجی اقدامات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان سے بھی ملاقات کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید