گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی اور کسی قسم کی سفارش نہیں چلے گی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کو صاف ستھرا بنانا ہمارا عزم ہے، پی ٹی آئی کا 13 سال کا گند صرف 3 دن میں صاف نہیں ہو سکتا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، سڑکوں کے آدھے آدھے حصے پر قائم تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 13 سال میں تجاوزات کے عوض پی ٹی آئی کے کریڈٹ پر اربوں روپے کا مال بنایا گیا، اس سے اندازہ کریں کہ کیسے خیبر پختون خوا کو لوٹا گیا۔