• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام لوگوں کو ہم خیال ہونا پڑے گا: رانا ثنا اللّٰہ

مولانا عبدالواسع نے خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کا موازنہ کیا، رانا ثنا اللّٰہ - فوٹو: فائل
مولانا عبدالواسع نے خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کا موازنہ کیا، رانا ثنا اللّٰہ - فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام لوگوں کو ہم خیال ہونا پڑے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالواسع نے خیبر پختوانخوا اور بلوچستان کا موازنہ کیا۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ کے پی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت تعاون نہیں کر رہی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے متعدد مرتبہ کہا کہ وہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مسلح افواج اور وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام لوگوں کو ہم خیال ہونا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید