لاہور سے گزشتہ رات لاپتہ ہونیوالی چار لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں ،پولیس اور لڑکیوں کے عزیز و ورثا راولپنڈی روانہ ہوگئے ۔
سبزہ زار لاہور کی رہائشی 20 سالہ فرح،15 سالہ فائزہ،17 سالہ اقراء اور 11 سالہ ارم گھر سے نکلیں مگر گھر واپس نہ پہنچیں جس پر ورثا نے ان کی تلاش شروع کردی ۔
پتہ نہ چلنے پر ورثا تھانہ سبزہ زار پہنچنے ،شنوائی نہ ہونے پر لڑکیوں کے ورثا نے ملتان روڈ پر احتجاج کیاتو پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کرادی جس پر لڑکیوں کے گھر والوں نے احتجاج ختم کیا ۔
صبح اطلاع ملی کہ چاروں لڑکیاں راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے مل گئی ہیں اور وہ ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں جس پر لڑکیوں کے گھر والے اور پولیس راولپنڈی روانہ ہوگئی ہے ۔