• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے، تہران میں طنزیہ آرٹ نصب

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

 ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھا کر امریکا پر طنز کر دیا۔

تہران کے شمالی علاقے میں واقع تجریش اسکوائر میں ایک آرٹ انسٹالیشن میں اداکار کو ٹرمپ کا روپ دھارے مصنوعی جیل کی کوٹھڑی میں چہل قدمی کرتے اور کبھی بیٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بل بورڈ کی طرز پر بنائی گئی اس تنصیب پر درج ہے کہ ’یہ منظر نہ دیکھنا ایک جرم ہے‘ اس کے ساتھ دکھائے گئے دیگر پیغامات میں ایران کے جنوبی قصبے سرکیک میں ستمبر کے شروع میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ آرٹ انسٹالیشن واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر کی ایک اشتعال انگیز عکاسی پیش کرتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کی 30 سالہ رہائشی فرزانہ عرب زادہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آرٹ انسٹالیشن میں دکھایا گیا منظر حقیقت بن جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کر کے جنگ شروع کی اور ایسا اقدام کیا جس نے ایرانی عوام کو مزید خراب حالات سے دوچار کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید