لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ ویگن اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے باعث ہوا، جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
حادثے کا شکار کوچ گوادر سے کراچی جا رہی تھی۔