• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت نہیں، بے بسی ظاہر ہوتی ہے: محمد مخبر

محمد مخبر---فائل فوٹو
محمد مخبر---فائل فوٹو 

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت کے بجائے مایوسی اور بے بسی کی بو آتی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں محمد مخبر نے کہا ہے کہ ایران اپنے دشمن کی کمزوریوں سے باخوبی واقف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر متوقع اقدامات اور تیل و توانائی کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے صورتِ حال کے اندازے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

محمد مخبر کا کہنا ہے کہ اس خطے میں ہزاروں سال سے آباد ایک قوم آج بھی موجود ہے، اسرائیلی حکومت کو اپنے وجود کے خاتمے کا خدشہ لاحق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید