• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی ہاکی کیمپ کا آج سے آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چوتھی مینز ایشین  چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئےقومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ کیمپ کمانڈنٹ خواجہ جنید نےبتایا  ہےکہ کیمپ کا دورانیہ تقریباً دو ہفتے کا ہوگا۔ تین سے چار سیشن میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ ہوگی کیمپ میں 40 کھلاڑی حصہ لیں گے لیکن پانچ کھلاڑی محمد عرفان، عمر بھٹہ، توثیق، علی شان اور فرید ملائیشیامیں ہاکی لیگ کھیلنے کی وجہ سے تاخیر سے رپورٹ کریں گے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کمزوریوں کو دور کرنے کےلئے نہ صرف تکنیک پر کا م کیا جائے گا بلکہ ان کو ویڈیو دکھا کر ان کی کمزوریوں کی نشاندھی بھی کی جائے گی۔ چوتھی ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا میں 20 سے 30 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے کیمپ میں شرکت کےلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز، امجد علی، عمران بٹ، مظہر عباس، یاسر، ولید اختر، حافظ عمیر علی، علی حیدر، ڈیفینڈرز میں اسد عزیز، ایم علیم بلال، محمد عرفان، نواز اشفاق، سلطان عامر، سید کاشف، شاہ فیصل شاہ، عابد بھٹی، ہالفز   میں قاضی اسفند، راشد محمود، تصور عباس، فیصل قادر، فرید احمد، توثیق ارشد، رضوان جونیئر کاشف جاوید، تیمور ملک، تنظیم الحسن، فارورڈز میں، محمد عرفان جونیئر، فیاض یعقوب، کریم خان، محمد عمر بھٹہ، علی شان، اعجاز احمد، رضوان علی، ایم رضوان، ارسلان قادر، سلمان حسن، رانا محمد عمیر، اویس الرحمان، محمد زبیر ساران بن قمر اور عبدالحسیم خان شامل ہیں۔ 
تازہ ترین