• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ نہیں، ایران پر آج حملہ نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس ایران سے متعلق دو مختلف خفیہ رپورٹیں آئی ہیں اور دونوں رپورٹیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں جو کل ہی ہو سکتا ہے، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ تہران کے ساتھ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا انکشاف نہیں کریں گے، ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے اور اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔ 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایران معاہدہ کرے گا یا نہیں، تاہم دعویٰ کیا کہ دونوں صورتوں میں جیت امریکا ہی کی ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید