ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) ڈیرہ غازی خان میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام انٹرا بورڈ مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرایا گیا ۔جس میں ڈویژن بھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طالبعلموں نے شرکت کی مضمون نویسی کے مقابلہ میں گورنمنٹ سٹی ہائی سکول کے طالبعلم سید تفسیر محمد ولد سید منیر عباس نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ راؤ شاہد محمود اور کنٹر ولر امتحانات چوہدری مشتاق علی نے مذکورہ طالب علم کو کیش پرائز اور اعزازی سند دی ۔