سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) مقدمہ بازی کی رنجش پر 5افراد نے فائرنگ کرکے کاشتکار کو قتل کردیا۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں کدھووالی کا رہائشی کاشتکار اصغر موٹر سائیکل پر بچی کو سکول چھوڑنے جارہا تھا کہ ناصر وغیرہ 5افراد نے روک کر اسے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیاجس پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مقتول کا ملزمان سے مقدمہ بازی کی رنجش تھی اور اس حوالے سے پہلے بھی ایک قتل ہو چکا ہے۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار نے بتایا کہ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔