• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر نئے امریکی حملوں سے متعلق خلیجی ممالک فکر مند ہیں، میڈیا رپورٹ

برطانوی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خلیجی ممالک ایران پر نئے امریکی حملوں کی صورت میں اپنے لیے فکر مند ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق خلیجی ممالک کو خطرہ ہے کہ ان کی حفاظت کے لیے بنے امریکی فوجی اڈے ایران کے جوابی حملوں کا نشانہ بنیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے پچھلے دور میں جس طرح خطے میں امریکی اڈوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اس نے خلیجی ملکوں میں امریکی سیکیورٹی اسٹرکچر کی قلعی کھول دی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک ایران پر نئے امریکی حملوں کی صورت میں اپنے لیے فکر مند ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بحرین میں سالانہ مناما ڈائیلاگ سیکورٹی کانفرنس کے شرکا اس بات پر متفق نظر آئے کہ کوئی بھی خلیجی ملک نئی جنگ کے حق میں نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید