ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کی قصاص و سالمیت پاکستان تحریک کےسلسلے میں ملتان میں بھی27اگست کو گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،بتایا جاتا ہے کہ شیخ رشید بھی اس میں شرکت کے لئےملتان آئیں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب کریں گے اس ضمن میں عوامی تحریک کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔