گجرات(نمائندہ جنگ)عیدالضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے ضلع بھر میں 17سیل پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، ان پوائنٹس پر فروخت کیلئے جانور لانے والے بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، مقررہ پوائنٹس کے علاوہ دیگر جگہوں پر جانوروں کی خرید وفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے جانور قبضہ میں لیکر مالکان پر 10ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔