مردان(نامہ نگار) لوند خوڑپولیس نے 6 سالہ بچی کے اغواءاور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر بچی کے بوری بند لاش برآمد کرلی اس سلسلے میں ایس پی اپریشن شفیع اللہ گنڈا پور نے ا پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ انیس اگست کو لونڈ خوڑ کے رہائشی لطیف خان نے اپنی چھ سالہ بچی شب نورکی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس پر ایس ایچ او لوند خوڑ بخت شید خان نے کاروائی کرتے ہوئے بعض مشکوکک افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ملزم طاہر بادشاہ ولد نور حیدر سکنہ سالاک لوند خوڑ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس کی نشاندہی پر دوسرا ملزم وسیم کو بھی گرفتار کیاگیا دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بچی کو اغواءکر کے بعد میں تشدد کرکے قتل کیا اور نعش بوری میں بند کر کے کٹی گڑھی نہر میں پھینک دی ۔جس پر پولیس نے اہلیان علاقہ کی مدد سے لاش برآمد کرلی۔ایک سوال کے جواب میں ایس پی اپریشن نے کہا کہ بچی پر جنسی تشدد کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ آنے پر ہی کچھ کہا جاسکے گا۔