پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ورلڈ جونیئر سکواش چمپیئن شپ جیتنے پر پاکستانی فاتح ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو اس چمپیئن شپ میں بھر پور کامیابی اورکھوئے ہوئے ٹائٹل کو دوبارہ حاصل کرنے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی سکواش کے کھیل سے وابستہ نوجوان اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنے اور کھوئے ہوئے اعلیٰ مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ایک سازگار ماحول مہیا کرے گی، انہوں نے کہا کہ انہیں اس ٹائٹل کو حاصل کرنے پر انتہائی مسرت حاصل ہوئی ہے۔