سرگودھا(نامہ نگار) آر پی او ذوالفقار حمید نے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں پولیس کی گاڑیوں کا جائزہ لیا اور انسپکشن کی۔ یہ گاڑیاں مختلف تھانوں اور پولیس لائن میں حوالات ڈیوٹی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔آرپی او نے گاڑیوں کی لاگ بک کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔گا ڑیوں کی صفائی اور مینٹی نینس کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے تمام گاڑیوں کی ہسٹری شیٹ کو بھی تفصیلاً چیک کیا اورایم ٹی او سرگودھا کو ضروری ہدایات جاری کیں۔