• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا برطانوی اعلی حکام سے رابطہ

Chaudhry Nisar Contact British Officials
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر ،ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے پر برطانیہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور کہا کہ قائد ایم کیو ایم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی شخص کابرطانوی سرزمین سے پاکستان کی سالمیت کےخلاف اقدام قابل مذمت ہے، ملک اور اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرکےایم کیوایم قائد نےاردو بولنے واے عوام کے ساتھ پوری قوم کی دل آزاری کی۔

چوہدری نثار نے رات گئے برطانوی حکام سے رابطہ کیا اور کہا کہ برطانیہ سنگین جرم میں ملوث شخص کوقانون کےدائرےمیں لانےکےلئےمعاونت کرے۔
تازہ ترین