سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قائدایم کیوایم نے سنگین بات کی ہے ،میڈیا ہائوسز پر حملے قابل مذمت ہیں۔
جیو نیوز سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری براہ راست متحدہ کےقائد پر جاتی ہے ،ایم کیوایم قائد کے بیان کاملبہ اردوبولنےوالوں پر نہیں گرنا چاہئے۔