سوشل میڈیا، اخباروں، ٹی وی پر اپنے کرتا دھرتا دانشور جو مجھے بھی بہت عزیز ہیں۔ تصویروں سے لے کر عبارت آرائی اور ٹی وی پرباقی سارے گفتگو کرنے والےناپختہ سےہیںکیونکہ تمام تر گفتگو بے مقصد اوربے معنی ہوتی ہے۔ اس لیے بریک کیلئے کبھی ہنسنا منع ہے یا پھر کسی کی پیشین گوئیاں، لطیفوں کی طرف سن کر بلڈپریشر سنبھل جاتا ہے۔
پچھلے ہفتے میں غزہ سے لے کر سعودی عرب تک میں مسلسل بارش اورسردی ایسی کہ بتائے نہ بنے۔ کانپتےروتےبچے، آخری پانی بھری دلائی نچوڑتی مائیں اور نوجوان پھٹے پرانے تنبو سنبھالتے ہوئے دیکھے، وہ سائنسدان جنہوں نے ساری عمر علم سکھانے میں صرف کی تھی، اپنے گھر لوٹے تو کھانا مانگنےوالوںکی قطار میں وہ بھی نظر آئے۔ کہنے کو تو پاکستان سے لے کر قطر تک ملکوں نےبہت سامان روانہ کیا ہے۔ مگر اس سے کیا فرق پڑے گا کہ اسرائیل کی طرف سے تو ابھی تک براہ راست ڈاکٹروں کو گولیوں سے اڑا یاجا رہا ہے۔ ادھر فلسطین کے صدرا پنی کابینہ کے لوگ تلاش کرنے میں مشغول ہیں۔ اب جبکہ معاہدہ بھی ہو چکا ہے غزہ کےعلاقوں پر یہودی زبردستی قبضہ گیر ہیں۔ اقوام متحدہ باریک سی آواز میں قتل و غارت کو منع کرتی ہے۔ ایسے تو کشمیر کے بارے میں بھی سینکڑوں دفعہ انڈیا کو تنبیہ کی گئی ، وہ ان سنی کر کے ، دریائوں کا قصہ چھیڑ دیتا ہے۔
ان حالات میں ساری دنیا میں جاری جنگوں کا محاسبہ کرنے کا کام موجودہ اقوام متحدہ سے تو ہوتا نظر نہیں آ رہا کہ مشکل مرحلے پر کبھی امریکہ توکبھی روس بائیکاٹ کر دیتا ہے۔ ابھی چونکہ اقوام متحدہ میں تبدیلیاں آنے والی ہیں۔ اول تو یہ بریکٹ ٹوٹنا چاہیے۔یہ پانچ بڑے ملکوں میں نئے چہرے نئے حوصلہ مند ثالث منتخب کرنا ہونگے۔ تبھی اقوام متحدہ کے فیصلوں کی آبرو رہ سکتی ہے۔
پاکستان میں متوازی منصوبے، بلاامتیاز کہ ضرورت تقسیم کیوں ہے اور کون گھنٹی پیچھے سے بجا رہاہے۔ ویسے تو یہ کوئی نئی بات نہیں کہ ایک دور گزرنے کے بعد، اس دور کی خامیاں، نمایاں کرنے کیلئے اب ضرورت مند زیادہ اور دور اندیش کم صحافیوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے برازیل کی مثال آپ کے سامنے ہے کہ لولہ جو 81 سال کاہے۔ اس نے فوجی آمریت سےغریب قوم کو چوتھی مرتبہ نکالنے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور جب اس سے پوچھا گیا کہ شرح پیدائش پر آپ نے کیسے قابو کیا کہ پاکستان میں یہ موضوع تو ایک طرح سے ممنوع ہی ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ برازیل کے 21کروڑ لوگوں اور غربت زدہ 3کروڑ کو بہتر زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھایا، پوچھا کہاں اور کتنے پڑھے ہوئےہو۔
اس نے کہا کہ میں زندگی کی یونیورسٹی سے پڑھا ہوں اور شرح پیدائش قابو میں کی ہے۔ایران اور امریکہ کی جنگ، ہر روز مصالحت کی منزل تک پہنچتی ہے۔ ٹرمپ کی ٹیم لاکھ منع کرے ۔ وہ اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے یہاں سمجھنے کی یہ بات ہے کہ ایران نے اپنے قومی معاملات اور چھ افراد پرمشتمل کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ ایران اپنی ضد پر جو کہ معقول ہے آبنائے ہرمز پر اپنا قبضہ قائم رکھے ہوئےہے۔ حوثیوں کو کون سمجھائے کہ سعودی ملکیت میں ساری دنیا کے مسلمانوںکیلئے محترم مکہ مکرمہ اورمدینے کی وہ ریاست شامل ہے جسکی مثال منہ زبانی پاکستان میں قائم کرنے کی خوش خبریاں دیتاعمران خان زندگی کی ڈولتی لکیر پہ دوستوں کے اصرار پر اڑا رہا، ذرا آنکھوں کی کم ہوتی روشنی میں ممکن ہے کسی مصلحت پر آجائے۔
پاکستان میں انڈیا اور ایران کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے، فی الحال اور اب تک پاکستان کا نام اور ہر دو اہم شخصیات کے نام تو 540بااثر شخصیات میں ہیں، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سر فہرست آئے ہیں۔ دنیا نے پاکستان کو اہم ثالت کے طور پر مانا ہے۔ اب انڈیا میں بھی ایک میٹنگ ہو رہی ہے جس میں 8سال بعد ، پاکستان کو بھی بلاوا ملا ہے۔ شاید، دونوں حکومتوں کو احساس ہو کہ نفرتوں کے سوا، مودی صاحب نے اپنی قوم کو کیا سکھایا ہے۔ دونوں میں پولیس اور رشوت، سب جانتے اور سب پردہ ڈال دیتے ہیں۔ دونوں ملکوں میں سیاست کو طاقت اور اقتدار کی معرفت ملی ہے وہ بالکل بے معنی ہے۔ افغانستان جہاں اب تک بچیوں کے داخلے نہ ہونے پہ سارے ممالک شور مچارہے ہیں ۔ اسلام تو ہم سب کو سکھلاتا ہے"اقرأ باسم ربك الذي" کہہ کر ۔ہر بزرگ ہر گھر میں بچوں کو قرآن پڑھاتے ہیں ۔ دین سمجھاتے ہیں۔یہ طالبان کیوں اقوام متحدہ کے قابو میں نہیں اور کیوںچین کی دوستی کی تہوں کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ادھر پنجاب میں کرپشن کی بحث کوئی پہلی دفعہ نہیں چلی۔ کئی برسوں سے یہ ہورہا ہے۔ تھپڑ کے جواب میں تھپڑ تو پورس کو سکندر نے بھی نہیں سکھایا تھا۔پاکستان، توقع ہے کہ اگلے سال نئے ملک کی صورت میں رونما ہو گا۔