پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر اسٹنٹ مین نے اپنے پورے جسم کو آگ کے شعلوں میں لپیٹ کر 173.3 میٹر طویل زپ لائن عبور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 43 سالہ اسٹنٹ پرفارمر اسٹینس لاؤ ماڈے نے غیر معمولی اور انتہائی خطرناک کارنامہ انجام دیا ہے۔
اُنہوں نے آگ میں لپٹے ہوئے زپ وائر پر سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
یہ ریکارڈ 3 اکتوبر 2026ء کو پولینڈ کے شہر لوڈز میں قائم کیا گیا جہاں اسٹینس لاؤ ماڈے نے 180 میٹر طویل زپ لائن پر 173.3 میٹر کا سفر مکمل کیا۔
انہوں نے یہ ریکارڈ بنانےکے لیے تقریباً 2 مہینے تک پریکٹس کی۔
اسٹینس لاؤ ماڈے نے یہ نیا ریکارڈ بنا کر آسٹریا کے اسٹنٹ مین جوزف ٹوڈٹلنگ کا سابقہ ریکارڈ توڑا ہے، جنہوں نے 2023ء میں پورے جسم کو آگ لگا کر زپ لائن پر 61.45 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔