• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر 31اگست تک ٹیکس پر مشتمل ڈائری شائع کرے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (حنیف خالد)وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آر 31اگست2016تک پارلیمنٹرین وصوبائی اسمبلی کے ادا کردہ ٹیکس پر مشتمل ڈائری شائع کرے گا اس کے بعد عام ٹیکس گزاروں کی ڈائریکٹری بھی شائع ہوگی۔ برآمد کنندگان سمیت بزنس کمیونٹی کے سیلز ٹیکس ریفنڈز اکتوبر2016کے بعد آن لائن بنکنگ کے ذریعے ان کے دیئے گئے بینک اکائونٹس میں ٹرانسفر کرنے کا نظام رائج کریںگے ۔ریفنڈ چیکس کی تقریب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج وزیراعظم وہ وعدہ پورا کررہے ہیں جو آپریشن کے لئے لندن جانے سے پہلے اسی ہال میں انہوں نے بزنس مینوں سے کیا پانچ سیکٹرز زیروریٹڈکردئیے ہیں۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دی ہیں مسلم لیگ(ن) کی وجہ سے سیلز ٹیکس ریفنڈ جمع نہیں ہوئے ۔ جون2013 میں 211 ارب کے ٹیکس ریفنڈ ز تھے 1947 ارب ریونیو سے بڑھ کر ریونیو 3133 ارب ہونے کے باوجود ٹیکس ریفنڈ دو گنے ہونے چاہئیں تھے مگر آج ٹیکس ریفنڈز کے چیک دیئے جارہے ہیں۔ وعدہ پورا کررہے ہیں 6332 اداروں کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے چیک میں 21 ارب 44 کروڑ روپے کا ریفنڈ دیا گیا ہے تمام چیک تیار ہیں آج سے کوریئر سروس کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 31 اگست 2016 تک ٹیکس ریفنڈ چیک نہ ملے تو آپ مجھے ایف بی آر کو ای میل کریں، یہ چیک30 اپریل2016 تک کے کیس مکمل ہونے والوں کے ہیں، آئندہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کو آن لائن بینک ٹرانسفر کیا جائے گا، ہم حکومت میں ٹرانسپرنسی لائیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ فنانس بل ان پٹ ایڈجسٹمنٹ پر کام آج جمعرات تک ختم ہو جائے گا۔ صوبوں کے ساتھ معاملہ طے کررہے ہیں ہم بزنس فرینڈلی ہیں، ریاست پہلے ہے باقی سارے معاملات بعد ہیں۔ آج پاکستان وزیراعظم نوازشریف کے ویژن میں 2013سے بہت آگے جاچکا ہے۔ پاکستان ٹاپ ٹین ترقی پذیر معیشت والا ملک ہے،پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ بن گیا ہے۔
تازہ ترین