• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: دو ہفتے قبل 5 افراد کا قتل کیس حل، بیٹی نے ماں باپ اور بھائیوں کو قتل کیا، ڈی پی او

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

قصور کے علاقے کنگن پور میں دو ہفتے قبل ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا کیس حل ہوگیا۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور کے مطابق بیٹی نے اپنے ماں باپ اور 3 بھائیوں کو قتل کیا تھا۔

ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ افراد کی اموت کھیر کھانے سے ہوئی، کھیر میں زہریلی دوا ملائی گئی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ مرکزی ملزمہ اور اس کے ساتھی نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کیا، لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ 

ڈی پی او کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ 

ڈی پی او قصور کے مطابق پنجاب بھر میں کھانے سے ہونے والی مشتبہ اموات کے کیسز دوبارہ کھولنے چاہیئیں۔

قومی خبریں سے مزید