وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم ہو یا آئینی ترمیم، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی آئے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل ملک، پی پی کی ناز بلوچ اور پی ٹی آئی کے شفقت اعوان نے شرکت کی۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دے تو سیاسی جماعتوں کو رائے کا احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 239 غیر مؤثر نہیں ہوگا، تاہم عوامی رائے کو نمائندوں کی رائے سے کمتر نہیں سمجھا جاسکتا۔
بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ عوام کی رائے کو عوامی نمایندوں کی رائے سے کمتر نہ سمجھا جائے، قومی اہمیت کے حامل کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہوتی ہے ہر کیس کی نہیں، 190 پاؤنڈ کا کیس ڈکیتی کا کیس ہے اور یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔