بہاولپور(سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک بہاولپور سید اسرارحسین شاہ کی قیادت میں تاجر رہنما ملک اعجاز ارائیں و دیگر نے تحفظ پاکستان ریلی نکالی۔ اِس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید اسرارحسین شاہ، ملک اعجاز حسین ارائیں و دیگر نے ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ الطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔