بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مخالف تقریر پر الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی گئی۔جنرل سیکر ٹری بہاولپور پریس کلب کی جانب سے گزشتہ روز پولیس تھانہ سول لائنز میں ایک درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز پاکستان مخالف تقریر کی اورلوگوں کو پاکستان کے خلاف اُکساتے ہوئے نعرے لگوائے گئے۔ بعدازاں مشتعل افراد نے میڈیادفاتر پر بھی حملے کئے۔ الطاف حسین کی یہ تقریرملکی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف تھی، الطاف حسین پاکستان کے خلاف تقریر کرکے غداری کا مرتکب ہواہے جس پر قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیاجائے۔