• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین بھارت کا یار اور پاکستان کا غدار ہے‘حامد رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الطاف حسین بھارت کا یار اور پاکستان کا غدار ہے۔ میڈیا ہائوسز پر حملے پاکستان کے چوتھے ستون کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔آزادی صحافت پردہشتگردانہ حملے ناقابل برداشت ہیں۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کا بدلہ کراچی اور بھارت میں لے رہا ہے۔ایم کیو ایم بھارت کی ایجنٹ ہے۔ برطانوی حکومت سے الطاف حسین کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے اور الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایم کیو ایم کے محب وطن کارکنان الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کریں۔
تازہ ترین