• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد رفیق نے کاروان بیداری کے نام سے تحریک شروع کردی

خواجہ سعد رفیق: فائل فوٹو
خواجہ سعد رفیق: فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کاروان بیداری کے نام سے تحریک شروع کردی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے سال کے شروع میں تحریک لانچ کردی جائے گی، ہماری تحریک میں ہر سیاسی جماعت سے لوگ آگئے ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ ابھی تک تحریک ہے کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنائی، ابھی تک ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے 125 لوگ ممبر بن گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید