• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کیخلاف قرار داد جمع کرادی

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلا کر پھانسی دینے اور ان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمود جان خان، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ اور اراکین نگہت یاسمین اورکزئی اور فخر اعظم وزیر نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک مشترکہ قرار داد جمع کرائی ہے جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کیخلاف بیانات اور نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین غداری قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا  ہےکہ وفاقی حکومت الطاف حسین کی گرفتاری اور وطن لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرے جبکہ الطاف حسین پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ چلاکر پھانسی دی جائے، قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیاکہ ایم کیو ایم کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرزفی الفور مستعفی ہوجائیں گے، مذکورہ قرار داد صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔
تازہ ترین