کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت کے اہتمام 28اگست کو ہونے والا بسلسلہ صد سالہ خد مات جمعیت کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت کے رہنمائوںنے یو نین کونسل سارو کا دورہ کیا دورے کے دوران یونین کونسل سارو کے تمام یو نٹوں کا نمائندہ اجلاس مدسہ عین العلوم احمدون میں زیر صدارت مولوی محمد علی منعقد ہوا اجلاس میں تمام یو نٹوں کے نمائندوں اور ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس سے ضلعی امیر حافظ نور احمد خلیل الرّمان دومڑ سابق نائب ناظم اعلیٰ زیارت حاجی نصیر احمد کا کڑ تحصیل امیر صاحبزادہ محیب اللہ مولوی عبدلحکیم نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ اگلے سال 7,8,9اپریل 2017کو پشاور میں صد سالہ خد مات جمعیت کانفرنس منعقد ہو گی جس میں امام کعبہ سمیت دنیا بھر کے علماء کرام اور لاکھوں کی تعداد میں مسلمانان شرکت کریں گے اس عالمی اجتماع کی تیاری کے لئے جمعیت علماء اسلام بلوچستان صوبہ بھر میں پروگراموں کا انعقاد کر رہاہے اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع زیارت نے 28اگست کوزیارت شہر میں صبح نو بجے بسلسلہ صد سالہ عظیم الشان خدمات جمعیت کانفرنس کا اہتمام کیا ہے زیارت شہرسے باہر قائدین کا شاندار استقبال کیا جا ئیگا۔