لاہور(نمائندہ خصو صی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاناما لیکس پر حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے غور کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 29اگست کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔جس کیلئے شیخ رشید احمد نے پاکستابن تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان عوامی تحریک ، پاکستان مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔