• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیٹرز حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو کامیاب بنانے میں کر دار ادا کریں ،ڈ ی سی او سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈ ی سی او سیالکوٹ نے محکمہ صحت سیالکوٹ میں بطور ویکسی نیٹرزبھرتی ہونے والے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو کامیاب بنانے اور معاشرے کو بیماریوں سے پاک کرنے کیلئے اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری اور جانفشانی سے انجام دیں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین