سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں بدھ کے دن بوندا باندی کے بعد چلنے والی ہوا کی وجہ سے موسم قدرے بہتر رہا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد جبکہ05کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج جمعرات کو بھی بارش برسنے کی توقع ہے۔