شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ریکارڈ میں ڈینگی کے دومریضوں عادل مشتاق اور فتح محمد کو شیخوپورہ کا رہائشی قرار دیدیا ہے جس پر محکمہ صحت شیخوپورہ نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر ڈینگی کے دو کنفرمڈمریضوں کا تعلق ضلع شیخوپورہ سے بتایا گیا ہے حالانکہ فتح محمد اور عادل مشتاق شیخوپورہ سے تعلق نہ رکھتے ہیں عادل مشتاق کا مستقل ایڈریس حافظ آباد کا ہے جبکہ فتحؒ محمد لاہور کی ایک اسٹیل ملز کا ملازم ہے جس نے ماہ جون کے دوران کراچی کا سفر کیا تھا، ای ڈی او ہیلتھ نے ڈی جی ہیلتھ سے مطالبہ کیاہے کہ ان دونوں کا نام شیخوپورہ کے مریضوں کی فہرست سے کاٹ دیا جائے۔ڈینگی کے مشتبہ مریض اخلاق احمد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے وہ گلی زرگراں کا رہائشی بتایا گیا ہے۔