سرگودھا (نمائندہ جنگ)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے رہنما علامہ عطاء اللہ بندیالوی نےکہا کہ پاکستان مخالف کوئی نعرہ کسی کی زبان سے نکلے وہ کاٹ دی جائے۔ سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر ملک کیخلاف کوئی آواز بلند کرے یہ برداشت نہیں ۔اب وقت آگیا ہے کہ الطاف حسین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان کے حمایتی اور سہولت کار ہیں ان پر بھی سنگین غداری کے مقدمات درج کئے جائیں۔