بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دلاورکالونی‘ زرعی اراضی کوگٹروں کے پانی سے سیراب کیاجانے لگا بدبوکے باعث علاقہ مکینوں کومشکلات کاسامنا۔ تفصیل کے مطابق دلاورکالونی گلی نمبر8 کی عقب میں دس کنال زرعی اراضی کو گٹروں کے پانی سے سیراب کیاجانے لگا جس کے باعث علاقہ مکینوں کوسانس لینے شدیددشواری ہے علاقہ مکین محمداسلم‘ مقیت‘ انس‘ محمدنذیر‘سہیل احمد‘محمداکبر‘محمداصغرنے بتایا کہ دلاورکالونی گلی نمبر8 کے مکانوں کے بالکل عقب میں دس کنال زرعی اراضی ہے جس کوگڑکے پانی سے سیراب کیاجاتاہے جوکہ گلی کے مکینوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہ ہے پانی لگنے کے بعد جب تک پانی خشک نہیں ہوجاتا تب تک شدیدبدبو آتی ہے جس سے مکینوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے گٹرکے پانی کے باعث زیرزمین پانی بھی متعفن ہورہاہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔