• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلوں میں مداخلت،مردان کالج کے پرنسپل کے گھر پی ٹی آئی رہنما کا حملہ، توڑپھوڑ

مردان ( نمائندہ جنگ)مردان کالج کے پرنسپل کے گھر میں توڑ پھوڑ ،دھمکیوں اور بدتمیزی کے خلاف پروفیسر ایسوسی ایشن نے ڈی آئی جی دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا ،پولیس نے تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ممبر سمیت 12 طلباء  کے خلاف مقدمہ کرکے طلباء محاذ کے سربراہ سمیت3کوگرفتارکرلیا ۔ گورنمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج کے پر نسپل فیا ض علی شاہ کے سرکاری رہائش گاہ میں گذشتہ روزمتحدہ طلبا ء محاذ شا مل طلبا نے گھس کر تو ڑ پھو ڑ کی جس پر کالج کے پرنسپل نے واقعے میں ملوث طلبا ء اورآؤٹ سائیڈروں کے خلا ف مقد مہ درج کر نے کی درخواست کی تا ہم پو لیس نے اس پر کسی قسم کی کا روائی عمل میں نہیں لا ئی ۔جس کے خلاف آل پر وفیسر ایسو سی ایشن کے صدر پر وفیسر مسر ت شاہ اور جنر ل سیکر ٹر ی پر وفیسر منیر خا ن کی قیا دت میں کالج اساتذہ نے ڈی آئی جی افس احتجا جی مظا ہر ہ کیا   اور ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے ان کی گر فتا ری کا مطا لبہ کیا جس پر ڈی آئی جی مردان محمد اعجا ز احمد نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے واقعے میں ملو ث ملز مان کے خلا ف مقدمہ درج کرنے اور کو فوری گر فتا ر کر نے کے احکاما ت جا ری کئے۔ڈی آئی جی کے احکا ما ت پر عمل کر تے ہو تھا نہ سٹی پو لیس نے پی ٹی آئی کے ضلع کونسل ممبر عبدالستار سمیت متحدہ محا ذکے 12 طلباء اور آوٹ سا ئیڈروں کے خلا ف452/417/148/149 کے تحت مقدمہ درج کر کے محمد سجا د ہو تی ،اشفا ق شنکر اور نا صرآفرید ی کو گر فتا رلیا جبکہ دیگر ملز ما ن کی گر فتا ری کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر فیاض علی شاہ نے کہاہے کہ وہ کسی کے دھونس دباؤ میں آنے والے نہیں، کالج میں میرٹ پر داخلے دیئے جائیں گے اور وہ کسی  کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔
تازہ ترین