مردان ( نامہ نگار ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کی رہایش گاہ کے تالے توڑ کر گھر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مختلف جماعتوں کے بارہ کارکنوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی گرفتار ہونے والوں میں ایے این پی کے کارکن سجاد ہوتی اشفاق شنکر اور قومی وطن پارٹی کے ناصر آفریدی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئ کے ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالستار ایے این پی کے سعید شنکر اور ایک اور ملزم اعجاز نے عدالت سے بی بی اے کروالی۔