خضدار میں مضر صحت کھانا کھانےسے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق تحصیل وڈھ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد نے رات کاکھانا کھایاتھا۔ تھوڑی دیر بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی اور بعد میں دو افراد دم توڑ گئے۔
دیگر افراد کو سول اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ڈاکٹروں کو کہناہے کہ واقعہ مضر صحت کھانے کی وجہ سے پیش آیا۔