سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کالعدم ہوسکتا ہے، سیکرٹری داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس درج کرایا۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ساخت پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پرویز مشرف سنگین غداری کیس کالعدم ہوسکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے نہیں کیا تھا، سیکرٹری داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس درج کرایا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے لیوی ٹیکس مقدمے میں وفاقی حکومت کی ساخت کی تشریح کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش کیے بغیر کوئی بل منظور نہیں کیا جاسکتا۔