رحیم یارخان میں بھی کانگو کے دو مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جنہیں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایم ایس اسپتال کے مطابق دونوں مریضوں کے ٹیسٹ ہوگئے ہیں،رپورٹ کا انتظار ہے۔
ایم ایس شیخ زید اسپتال ڈاکٹر تسنیم کے مطابق بہبود پور آبادیاں سے تعلق رکھنے والے کانگو کے دو مشتبہ مریض شیخ زید اسپتال میں لائے گئے، دونوں مشتبہ مریض بہن بھائی ہیں۔
دونوں مریضوں میں کانگو کے وائرس کی تصدیق کے لئے تمام ٹیسٹ ہوگئے ہیں اور رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد کچھ کہا جاسکتا ہے۔ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔