شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی چوہدری ارشد اولکھ نے سرکل آفس شیخوپورہ کا معائنہ کیا انہوں نے یہاں انسداد رشوت ستانی کے مقدمات کی تفتیش کی رفتار کار کا جائزہ لیا اور کرپشن کیسوں میں ملوث مختلف سرکاری محکموں کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے سرکل آفیسر میاں ضیغم خلیل کی قیادت چلائی جانے والی مہم کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ کرپشن کے سزا کے کیسوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا ماہانہ ہدف ہر صورت میں پورا کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی قصبہ فاروق آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے مقدمہ کا چالان ایک ہفتہ میں مرتب کر کے منظوری کے لئے لیگل برانچ کو بھیجا جائے اور اس میں ملوث ملزمان اور ان کے زیر کفالت افراد کے علاوہ مختلف رشتہ داروں کے نام پر خریدی گئیں املاک کا سراغ بھی لگایا جائے۔ ضلع شیخوپورہ میں ایک ماہ کے دوران کرپشن، اقرباء پروری اور اختیارات کے ناجائزاستعمال پر مقدمات میں 23اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں محکمہ مال، محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعداد زیادہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ اینٹی کرپشن پولیس کی انسپکشن کے بعد پریس کلب شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا