کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما ٹائٹس جانسن نے کہا ہے کہ 31اگست کو خضدار میں پارٹی کا جلسہ سنگ میل ثابت ہو گا جس سے پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل خطاب کریں گے اور انتہائی اہم اعلانات کریں گے اس لئے خضدار اور دیگر علاقوں میں رہنے والے تمام اقلیتیں جلسے میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں اقلیتوں کا واحد سہارا صرف بلوچستان نیشنل پارٹی ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں جب صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور بے گناہ لوگ ٹارگٹ کلنگ ٗ بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں مارے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے صوبے میں بے چینی کا عالم ہے اور ہر شخص اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے موجودہ حالات میں سردار اختر جان مینگل جیسی قیادت ہی صوبے کو اس صورتحال سے نکال سکتی ہے اس لئے صوبے کے تمام عوام بی این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔