• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،محکمہ انہار کےچیف انجینئر سمیت 10افسران کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اینٹی کرپشن نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ ڈرین کی تعمیر میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں محکمہ انہار کے چیف انجینئر، 2سپرنٹنڈنٹ انجینئرز،3 ایکسین سمیت 10افسران کے خلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ، ڈرین پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں  ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ موقع کا جائزہ لینے کیلئے نارووال پہنچ گئے جہاں میٹریل کے نمونے حاصل کئے گئے ،اسکینڈل سامنے آنے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
تازہ ترین