سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز سیالکوٹ کی تشکیل کے لئے ڈی سی او سے تین نام مانگ لئے گئے۔ اس سلسلہ میں جاری کردہ مراسلہ میں ہدایات درج کی گئی ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تشکیل کے لئے چیئرمین، وائس چیئرمن اور ٹیکنوکریٹس کے نام ارسال کئے جائیں تاکہ عوام کو معیاری اور طبی بہتر سہولیات کی فراہمی کو عوام کے لئے یقینی بنایا جاسکے۔ یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے سیالکوٹ میں گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ پانچ سال قبل اس لئے کیا گیا تھا کہ لوگوں کو اپنے علاج معالجہ کے لئے دربدر نہ ہو نا پڑے مگر اربوں روپے کے فنڈ کے اجرا کے باوجود اب بھی سرجری اور برن کے زیادہ ترمریضوں کو لاہور سمیت دیگر شہروں میں ریفر کردیا جاتا ہے۔